اتوار بازاروں میں گراں فروشی کاسلسلہ نہ رک سکا
لاہور ( خبر نگار ) اتوار بازار میں حکومتی اہلکاروں کی غفلت اور نااہلی کی وجہ سے گراں فروشی کا سلسلہ رک نہ سکا بازاروں میں بی اور سی کیٹگری کے پھل اور سبزیاں اے کیٹگری کی قیمت پر فروخت کئے جاتے رہے پھلوں کی قیمتوں میں معمولی کمی اور اضافہ دیکھا گیا جبکہ زیادہ تر سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ٹماٹر کی قیمت میں 5 ، ادرک تھائی لینڈ کی قیمت میں 10 ، لہسن چائینہ کی قیمت میں 5 ،بیگن کی قیمت میں 2 ، کیریلے کی قیمت میں 5 ، پیٹھے کی قیمت میں 5 ، بند گوبی ایک رویپہ ، پھول گھوبی دو روپے ، مولی پانچ روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آلو کی قیمت میں تین مونگرے پانچ ، کھیرا ایک ، پالک ایک ،لیمو چائنہ دو ، میتھی پانچ ، شملہ مرچ 20 ، اور مرٹر کی قیمت میں دو روپے کمی ہوئی ، باقی سب سبزیوں کی پرانی قیمتیں برقرار رہیںپھلوں میں زیادہ تر پھل دوئم اور سی کیٹگری کے فروخت کئے جاتے رہے ۔