اٹک، پسند کی شادی کا معاملہ ،باپ نے بیوی اور 2بیٹیاں گولیوں سے بھُون ڈالیں: بیٹا زخمی
اٹک (نامہ نگار) تھانہ صدراٹک کی حدود میں اپنی مرضی کی شادی کا کہنے پر تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات‘ باپ نے دو جواں سال بیٹیوں اور بیوی کواندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا فائرنگ کے نتیجے میں بیٹا شدید زخمی پولیس اور ریسکیو کا عملہ موقع پرپہنچ گیا پولیس شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ملزم آصف شاہ فرار ہونے میں کامیاب تھانہ صد ر پو لیس نے برا در نسبتی کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر کے ملزم کی تلاش کے لئے چھا پے مار نے شروع کر دیئے تفصیلاتکے مطابق ناظم حسین شاہ ولد سلطان حسین شاہ قوم سید سکنہ مکان نمبر 945گلی نمبر 11کامل پورسیداں اٹک نے تھانہ صدر اٹک میں بیان کیا کہ میری ہمشیرہ رقیہ بی بی کی شادی آج سے 26,27سال قبل آصف حسین شاہ ولد صادق حسین شاہ سکنہ ماڑی کے ساتھ انجام پا ئی تھی جس کا ایک بیٹا اشتر حسین عمر تقریباً سترہ سال اور دو بیٹیاں کومل بی بی عمر 24سال ، ردا بتول عمر تقریباً 23سال، میرے دا ماد نجم الحسن ولد اقبال حسین ساکن شیں باغ نے بذریعہ فون اطلاع دی کہ آپ کی ہمشیرہ رقیہ بی بی کے گھر قتل کا واقعہ ہو گیا ہے میں اس کی اطلا ع پر بہنوں کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک پہنچا تو پتہ چلا کہ میرے بہنو ئی آصف حسین شاہ نے آتشیں اسلحہ سے فا ئر نگ کر کے اپنی بیوی رقیہ بی بی ، بیٹیوں کو مل بی بی اور ردا بتو ل کو قتل کر دیا ہے اور اپنے بیٹے اشتر عباس کو فا ئر نگ کر کے شدید زخمی کر دیا وجہ عناد یہ ہے کہ میری بھا نجی ردا بتول فیصل ولد انور ساکن ماڑی کے ساتھ شادی کر نا چا ہتی تھی جبکہ اس شادی پر میرے بہنو ئی آصف حسین شاہ کو شدید اعتراض تھا میری مقتول ہمشیرہ رقیہ بی بی نے تقریباً ایک ماہ قبل مجھے بتا یا تھا کہ مجھے اور میرے بچوں کو آصف حسین شاہ سے شدید خطرہ ہے وہ یہ کہتا تھا کہ تم لوگوں نے اس شادی کے بارے میں سو چا بھی تو میں سب گھر والوں کوقتل کر دونگا اسی وجہ سے الصبح آصف حسین شاہ نے آتشیں اسلحہ سے فا ئر نگ کر کے اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کو اپنے گھر میں نا حق قتل کیا ہے اوربیٹے کو قتل کی نیت سے شدید زخمی کر دیا ہے پو لیس نے زیر دفعہ 324،302ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ،پولیس اورتمام انٹیلی جنس ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جہاں وقوعہ کے شواہد اکٹھے کر لیئے جبکہ قاتل آصف شاہ جو پرائیویٹ گاڑی چلاتاہے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاہے ریسکیو1122کے عملے نے لاشوں اور زخمی کوڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیاجبکہ زخمی اشتر حسین کو شدید زخمی حا لت میں پمز ہسپتال اسلام آباد ریفر کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتا ئی جاتی ہے۔