رشید ملک انٹر اسکول باسکٹ بال ٹورنامنٹ
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر جاری "پہلا آل کراچی بریگیڈیئر رشید ملک انٹر اسکول باسکٹ بال ٹورنامنٹ "میں سٹی اسکول پی اے ایف چیپٹر نے بے ویو اسکول کو 41-20سے مات دیدی ،فاتح ٹیم کے تیمور ظہیر نے 16،حمزہ بخاری نے 11اور بلال جمیل نے 6جبکہ رنر اپ ٹیم کی جانب سے روحیل شکیل 10اور یوسف جنجوعہ نے 4پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں رہے کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض ممتاز احمد اور زین العابدین نے انجام دیئے ۔