قصور: ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے نوجوان جاں بحق‘ ورثا کا احتجاج
قصور(نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے جواں سالہ شخص کی موت واقع ہو گئی، اہل خانہ کا احتجاج‘ پرانا لاری اڈہ کے 44سالہ عبدالستار کو پیٹ میں درد سے علاج کے لئے ڈسٹر کٹ ہسپتال لایا گیا مگر جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا جس پر عبدالستار کے اہل خانہ نے اسکی موت کا ذمہ دار ڈاکٹروں کو ٹھہرا دیا اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر حافظ محمد یٰسین نے کہا مریض کو انتہائی تشویش ناک حالت میں لایا گیا مگر ڈاکٹروں اور عملہ نے اسے بچانے کی پوری کوشش کی تاہم مظاہرین کچھ دیر بعد پولیس کی یقین دہانی پر پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔