پاکستان کی طرف سے کنڑ میں 180 راکٹ داغے گئے‘ کئی افراد زخمی ہوگئے: افغان حکام کا دعویٰ
کابل(بی بی سی ڈاٹ کام) افغانستان کے شمالی صوبے کنڑ کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے ڈیورنڈ لائن سرحد کے قریب 180 راکٹ داغے ہیں جن سے کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پاکستان ماضی میں الزام عائد کرتا رہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کنڑ میں موجود ہیں جہاں سے وہ پاکستان پر حملوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ کنڑ پر راکٹ حملوں کی خبر ایسے وقت آئی ہے جب سوات میں ایک فوجی یونٹ میں ہونے والے ایک خود کش حملے میں کم از کم 11 فوجی اہلکار شہید ہو گئے تھے۔