عمران خواتین کی عزت کرتے ہیں‘ ریحام کی باتیں بدنیتی پر مبنی‘ جواب نہیں دیں گے: عون چودھری
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما عون چودھری نے کہا ہے کہ ریحام کی باتیں بدنیتی پر مبنی ہیں۔ عمران خان ریحام خان کی باتوں کا جواب نہیں دیں گے کیونکہ عمران خان خواتین کی عزت کرتے ہیں۔ عون چودھری نے کہا کہ زبان کھولی تو ریحام کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔