خیبر پی کے حکومت کا دعویٰ جھوٹا نکلا‘ ایک ارب 22 کروڑ کی بجائے صرف 22 کروڑ 14 لاکھ درخت لگائے گئے: ذرائع
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کا ایک ارب 22 کروڑ درخت لگانے کا دعویٰ جھوٹا نکلا۔ دستاویز کے مطابق خیبر پی کے میں ایک ارب نہیں صرف 22 کروڑ 14 لاکھ درخت لگائے گئے۔ مالاکنڈ ڈویژن میں 11 کروڑ 18 لاکھ 12 ہزار 225‘ ڈی آئی خان ڈویژن میں ایک کروڑ 21 لاکھ 23 ہزار 968‘ ہزارہ ڈویژن میں 8 کروڑ 27 لاکھ 69 ہزار 908‘ مردان ڈویژن میں 63 لاکھ 5 ہزار 133‘ کوہاٹ ڈویژن میں 84 لاکھ 22 ہزار 861 درخت لگائے گئے۔