وزیر اعظم کا دورہ کوہستان ملتوی
اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے چترال میں مصروفیات کے باعث کوہستان کا دورہ ملتوی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کوہستان کا دورہ ملتوی کر دیا۔ وزیراعظم نے کوہستان میں داسوہا ہڈرو پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنا تھا مگر چترال میں مصروفیات کے باعث وزیر اعظم نے اپنا کوہستان کا دورہ منسوخ کردیا جبکہ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔