کل سے عمرہ و حج زائرین کیلئے بائیومیٹرک تصدیق پر عملدرآمد شروع ہوگا
ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی) کل سے ملک بھر میں عمرہ اور حج کیلئے بائیومیٹرک تصدیق پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔ بائیومیٹرک دفتر کو دوبارہ فعال کر دیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے کی دیگر اضلاع اضلاع میں بھی عمرہ اور حج زائرین کی آسانی کیلئے بائیومیٹرک کی تصدیق کیلئے دفاتر کھولے جا رہے ہیں۔ عمرہ زائرین کو ہدایت کی گئی کہ وہ چھ فروری سے بائیومیٹرک کی تصدیق کیلئے قریبی سنٹر میں جائیں۔ پاکستان میں بائیو میٹرک کے نظام کی تصدیق کیلئے سعودی عرب کی مقرر کردہ کمپنی کو حج و عمرہ زائرین کیلئے ملک بھر میں سنٹرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ چھ فروری سے لازمی قرار دیئے جانے والے بائیومیٹرک کی تصدیق کے بغیر کوئی بھی عمرہ کی ادائیگی کیلئے نہیں جا سکے گا۔ اس سے قبل ٹریول ایجنٹوں نے اس پر شدید احتجاج کیا تھا جس کے باعث گزشتہ سال سے اسے منسوخ کر دیا تھا۔ اب چھ فروری سے دوبارہ اسے لازمی قرار دیا گیا۔