ساندہ: دو منزلہ مکان کی خستہ حال چھت گرنے سے خاتون جاں بحق‘ 2 زخمی
لاہور (نامہ نگار) ساندہ میں خستہ حال گھر کی دوسری منزل کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر خاتون جاں بحق‘ دو افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ساندہ کے علاقے ٹی نمبر 5 پر واقع ایک خستہ حال 2 منزلہ مکان کی بالائی منزل کی چھت زوردار دھماکے سے گر گئی جس سے ملبے تلے دب کر گھر میں موجود بھولے نامی موٹرسائیکل مکینک کی بیوی عینی جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر سکیورٹی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر عینی کی نعش ملبے تلے سے نکالی جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے میوہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں زخمی غضنفر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔