یوم یکجہتی کشمیر آج جوش و جذبے سے منایا جائیگا
سکھر /کوئٹہ(نامہ نگاران)سندھ و بلوچستان میں یوم یکجہتی کشمیر آج جوش و جذبے سے منایا جائیگا۔ اس سلسلے میں میلاد مصطفیٰ کمیٹی سکھرکے جنرل سیکریٹری شکیل احمد صدیقی نے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کشمیر کے مسلمان بھائیوں سے دین کا رشتہ ہے اس ایمانی و اسلامی رشتے کو ہمیشہ قائم و دائم رکھیں گے۔ اجلاس میں حاجی تسنیم احمد، عبدالرشید اجمیری، عمران الحق مغل، سلمان صدیقی، عبدالواحد حمزہ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔