اینٹوں کی فیکٹری میں حادثہ
لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ شہر کے عاقل روڈ پر قائم اینٹوں کی فیکٹری میں کام کے دوران پیر پھسلنے کے بعد ٹانگ مشین میں آگئی جس کے باعث محنت کش مشتاق میتلو شدید زخمی ہوگیا جسے چانڈکا اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں مشتاق میتلو کی ایک ٹانگ کٹ جانے کی تصدیق کی ہے۔