گھریلو پریشانیوں سے تنگ نوجوان کا اقدام خودکشی
لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ شہر کے کوثر مل حسینی محلہ کا باشندہ دو بچوں کاوالد وحید احمد بروہی نے والد سے ناراض ہوکر گھر کے کمرے میں زہریلی دوا پے کر خودکشی کی کوشش کی جسے بیہوشی کی حالت میں ورثا نے چانڈکا اسپتال منتقل کیا جہاں نوجوان کو طبی امداد دی گئی۔ ورثا کے مطابق وحید احمد بروہی کسی بات پر والد سے ناراض تھے جنہوں نے گھر کے کمرے میں زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی ہے تاہم ڈاکٹروںنے اس کی صحت بہتر بتائی ہے۔