زرداری لوٹی گئی دولت لانے کی ابتدا خود اپنے گھر سے کریں ‘شبیر انصاری
حیدرآباد( نامہ نگار)مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبروصاحبزادہ شبیر حسن انصار ی نے کہاہے کہ آصف زرداری کاکہنا ہے کہ لوٹی ہوئی دولت کو صرف پیپلزپارٹی ہی واپس لاسکتی ہے اس سلسلے میں انہیں بسمہ اللہ اپنے گھر سے شروع کرنی چاہیے عوام انتظار میں ہیں کہ وہ کب سرے محل کی کھربوں ڈالر وطن واپس لیکر آتے ہیں عوام منتظر ہیں کہ وہ کب پاکستان میں موجود اربوں مالیت کی پراپرٹیاں قومی خزانے میں جمع کرواتے ہیں اور کب پاکستان سمیت دنیا بھر کے سوئس بینکوں میں جمع کیا گیا پیسہ قومی خزانے میں جمع کرواتے ہیں کیونکہ یہ تمام دولت پاکستان کی عوام کے خون پسینے کی کمائی سے بنائی گئی ہے ، یہ ہی پیپلزپارٹی ہے جو خود تو کچھ نہیں کرسکی ان لوگوں نے نوازشریف کی ہدایت پر جو گرین لائن منصوبہ کراچی میں شروع کیا اسے بھی ناکام بنانے کی کوشش کی ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے پھلیلی پریٹ آباد کے مختلف علاقوں میں کارکنوں اور عوام سے ہونے والی ملاقاتوں میں کیا ۔