میر ہزار خان بجارانی بھٹو خاندان سے والہانہ عقیدت رکھتے تھے ۔مکھی اودھا مل
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی منارٹی ونگ کراچی ڈویژن کے سابق جنرل سیکریٹری اور ضلع کونسل کے ممبر مکھی اودھا مل، پی ایس 130کے سابق صدر اور ضلع کونسل کے ممبرسردار اختر یوسف عارفانی، ضلع کونسل کے ممبر عبدالستار حمایتی اور ممبر ضلع کونسل محراب بلوچ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر و اہم رہنما میر ہزار خان بجارانی کی پر ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ نے پیپلز پارٹی کے لیئے مثالی جدوجہد کی جس پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔