آواز انسٹیٹیوٹ کی عملی پیشہ وارانہ تربیت خوش آئند بات ہے، احمد ملک
کراچی(اسٹاف رپورٹر)آواز انسٹیٹیوٹ آف میڈیا اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے تحت نئے تعلیمی سال 2018 کے طلبا و طالبات کیلئے استقبالیہ تقریب ہوئی۔ مہمان خصوصی سینئر صحافی اور کراچی پریس کلب کے صدر احمد ملک تھے۔ تقریب میںآواز انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اصغر علی، ہیڈ آف فیکلٹی ڈاکٹر توصیف احمد خان ، فراست رضوی ،شجاعت حسین سمیت دیگر اساتذہ شریک تھے۔مہمانِ خصوصی احمد ملک نے کہا کہ صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون کہا جاتا ہے۔ احمد ملک نے آواز انسٹیٹیوٹ کی عملی اور پیشہ وارانہ تعلیم و تر بیت کو سراہا۔ انہوں نے طلبا و طالبات کو نصیحت کی اور کہا آپ کو بہت سی مشکلا ت پیش آئیں گی لیکن آپکو محنت اور لگن سے پڑھنا ہے۔ ڈائریکٹر آف آواز انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر اصغر علی نے کہا کہ طلبہ اپنی پڑھائی پر توجہ دیں اور مطالعے کو برقراررکھیں۔