کشمیریوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں ہونے دینگے ‘طارق مدنی
کراچی (نیوز رپورٹر) یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں پاکستان امن کونسل(پی اے سی) کے زیر اہتمام مظلوم کشمیر یوں کی جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کرنے اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے امن سیکریٹریٹ شیرشاہ میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پی اے سی کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کی سیمینار سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے لئے قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ وطن عزیز کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ کشمیریوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں ہونے دیا جائے گا طارق مدنی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آٹھ لاکھ کے لگ بھگ بھارتی فوج اقوام متحدہ کی قراردادوں کو منہ چڑآ رہی ہے لیکن اقوام متحدہ کو بلکل بھی شرم نہیں آرہی ہے اور وہ بدستور اپنی منظور کردہ قراردادوں سے نظریں پھیر رہی ہے حالانکہ مسئلہ کشمیر سات دہائیوں سے اپنے حل کے انتظار میں ہے ۔مقررین نے کہا کہ بھارت کے پاس مظلوم کشمیریوں کو حق رائے دہی دینے کے سوا کوئی راستہ نہیں ،کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اپنی منزل پر پہنچ کرہی دم لے گی۔