الطاف کی طرح نوازشریف کی تقریر پر بھی پابندی لگائی جائے: خرم نواز گنڈاپور
لاہور(خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ نواز شریف نے سپریم کورٹ کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کر کے سیاسی بداخلاقی اور بد تہذیبی کی انتہا کر دی، الطاف حسین کی طرح ذہنی مریض نواز شریف کی لائیو کوریج بین کی جائے، پیمرا سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتل،جھوٹ بولنے پر نااہل ہونے والے نواز شریف کی بدتمیزیوں کا نوٹس کیوں نہیں لے رہا؟ نااہل شخص بطور منی ٹریل قطری خط قبول نہ کیے جانے پر سپریم کورٹ کے معزز ججز کیخلاف ہرزہ سرائی میںمصروف ہے اور وفاقی وزراء کو عدلیہ کیخلاف بدتمیزیوں پر اکسارہا ہے ،لندن میں کاروبار کرنے والا نااہل خاندان سیاست بھی لندن جا کر کرے ،پاکستان کے عوام اپنے آئینی اداروں کے خلاف ان کی جوکر بازی کسی طور قبول نہیں کریں گے ۔وہ گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں عوامی تحریک کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔