سانحہ قصورمیں رانا ثناء ا للہ اور طلال چوہدری کو شامل تفتیش کیا جائے‘ علامہ عون نقوی
کراچی( نیوز رپورٹر)معروف شیعہ عالم دین مولانا عون نقوی نے کہا کہ سانحہ قصور اور معصوم زینب کے قتل کے واقعے میں رانا ثناء اللہ اور طلال چوہدری کو شامل تفتیش کیا جائے کیونکہ یہ واقعہ پاکستان کے چہرے پر بدنما داغ ہے۔ لہذا اس سانحہ کے اصل ذمہ داران کی گرفتاری نہایت ضروری ہے۔ یہ بات انہوں نے صدر کراچی میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت پنجاب اور ہمارے حکمران بے حیاء اور ظالم ہیں اوراپنی حکومت کے نشے میں اصل حقائق کو بھول چکے ہیں‘ لیکن عذاب الہی نے انہیںگھیر رکھا ہے۔ انہوں نے قاتلوں کی گرفتاری اورسزا کا مطالبہ کیا اور آرمی چیف سے سخت ایکشن لینے کی اپیل کی جبکہ عوام سے کہا کہ وہ پر امن رہیں اور قانون اپنے ہاتھ میں نہ لیا جائے۔