کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دیا جائے: شیخ انوارالحق
لاہور(پ ر) سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل شیخ انوارالحق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔مقبوضہ کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ بھارت ایک عرصہ سے بیگناہ کشمیریوں پر ظلم وستم کا بازار گرم کئے ہوئے ہے اور اسے کوئی پوچھنے والا نہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان مستقل کشیدگی کی وجہ بنا ہوا ہے۔