ایون فیلڈ ضمنی ریفرنس‘ نوازشریف‘ مریم‘ حسین‘ حسن صفدر بدعنوانی میں ملوث ہیں‘ نیب رپورٹ میں دعویٰ
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) ایون فیلڈ ضمنی ریفرنس میں نیب کی تحقیقاتی رپورٹ میں نوازشریف‘ مریم نواز‘ حسین نواز‘ حسن نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو بدعنوانی میں ملوث قرار دیا ہے۔ نیب نے جعلی بیان حلفی دینے پر طارق شفیع کیخلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے نوازشریف نے ایون فیلڈ فلیٹس خریدے فلیٹ خریدنا ان کی ظاہری آمدن سے مطابقت نہیں رکھتا۔ مریم نواز اور حسین نواز نے جعلی ٹرسٹ ڈیڈ عدالت میں جمع کرائی۔ ٹرسٹ ڈیڈ پر کیپٹن (ر) صفدر کے بھی دستخط ہیں۔