سمٹ بینک خریدنے کے لئے آصف زرداری ڈائریکٹ ڈیلنگ کررہے ہیں:عمران اسماعیل
کراچی( نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت سندھ خزانے اور عوام کے پیسوں پر دن دہاڑے ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ سندھ بینک کے ذریعے حکومت سندھ نے ایک بارپھر چونا لگانے کی تیاری کرلی ہے جس میں وہ سمٹ بینک کو خرید رہے ہیں ۔ایسا معلوم ہوا ہے کہ آصف علی زرداری اس میں ڈائیریکٹ ڈیلنگ کر رہے ہیں اور اسکے معاملات اب طے پانے کو ہیں۔ ہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ڈیل کی جانچ پڑتال کریں۔پاکستان تحریک انصاف اس معاملے پر کورٹ سے رجوع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ ایک بینک جسکے حالات بہت خراب ہیں اسے اربوں روپے میں خرید کر اسکے تمام تر معاملات کا بوجھ سندھ بینک پر ڈالنے کی سازش کو ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ یہ باتیں انہوں نے پارٹی سیکریٹریٹ ”انصاف ہاﺅس“ کراچی میں کے ہمراہ ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔
عمران اسماعیل