ترقی کے مخالفین سن لیں عوام کی خوشحالی کے ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لیں گے شہباز شریف
لاہور (خبر نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقی کے مخالفین سن لیں عوام کی خوشحالی کے ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لیں گے۔ ترقی کے سفر میں رکاوٹ نہیں آنے دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے میگا پراجیکٹ بنائے جن کی 70سالہ تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ جنوبی پنجاب کو ریکارڈ ترقیاتی بجٹ فراہم کرنا بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا اعزاز ہے۔ تعلیم ،صحت ، زراعت اور دیگر شعبوں میںنئے منصوبے شروع کئے گئے۔ شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے میگا پراجیکٹس ایسا جادو ہے جو آئندہ انتخابات میں سر چڑھ کر بولے گا۔ انہوں نے مزےد کہا کہ جھوٹ، الزامات اور ےوٹرن کی سےاست کرنےوالوں کو عوام کی خدمت سے کوئی سروکار نہےں۔ وزیراعلیٰ سے مشاہد حسےن سےد نے ملاقات کی۔ شہباز شرےف نے مشاہد حسےن کی مسلم لےگ (ن) مےں شمولےت پر خےر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مشاہد حسےن کا پاکستان مسلم لےگ (ن) کی قےادت پر اظہار اعتماد اس امر کا ثبوت ہے کہ مسلم لےگ (ن) ہی عوام کی حقےقی نمائندہ جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ءکے الےکشن مےں پاکستان مسلم لےگ (ن) انشاءاللہ زےادہ اکثرےت سے جےتے گی۔ وزےراعلیٰ نے ےوم ےکجہتی کشمےر کے موقع پر اپنے پےغام مےں کہا ہے کہ 5 فروری کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت کے حصول کےلئے غیر متزلزل عزم کو خراج تحسین پیش کرنے کا حقیقی موقع فراہم کرتا ہے۔ آج کا دن عالمی برادری کو یاد دہانی کراتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کو اپنے سیاسی مستقبل کے تعین کا حق دلانے کےلئے اپنا کردار ادا کرے۔ خطے مےں پائےدار امن کےلئے تنازعہ کشمےر کا اقوام متحدہ کی قراردادوںکی روشنی مےں حل ناگزےر ہے۔ وزیر اعلی نے سیالکوٹ کے علاقے نیکا پورہ میں ڈور پھرنے کے باعث 20 سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لےتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیر اعلیٰ کے حکم پر ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او تھانہ نیکا پورہ کو معطل کردےا گےا ہے۔
شہباز شریف