فاروق ستار پر انیس ایڈوکیٹ کی کڑی تنقید
کراچی( نیوز رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین انیس ایڈوکیٹ نے فاروق ستارسے سوال کیا ہے کہ دوسروں کو اخلاقیات کا جو درس وہ دے رہے ہیں کیا خود اس پر عمل کرنا پسند کریں گے اور کیا فاروق ستار چوری شدہ مینڈیٹ کو چھوڑنے پر تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم (ن) کی قیادت کو چاہیئے کہ اپنے بیان میں جہاں بھی رضاہارون کا نام لکھا ہے وہاں فاروق ستار کا نام لکھ کر پڑھیں اور اگر ذرہ برابر احساس ندامت ہے تو شرمندہ ہوں۔