بھارت کی راولاکوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور دو بچے زخمی
راولپنڈی (آئی این پی) بھارت نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے راولاکوٹ کے نیزہ پیر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور دو بچے زخمی ہوگئے،پاک فوج نے د شمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے راولاکوٹ کے نیزہ پیرسیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس سے ایک شہری شہیدجبکہ 2 بچے زخمی ہوئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ر اولاکوٹ میں شہری آبادی کونشانہ بنایا۔پاک فوج کی جانب سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا گیا ۔شہریوں پر فائرنگ کرنے والی دشمن کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔
بھارت فائرنگ