بیرون ملک جانے والوں کے جعلی کاغذات بنانے والا دفتر خارجہ کا ملازم گروہ سمیت گرفتار
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بیرون ملک جانے والوں کے جعلی کاغذات بنانے والا گروہ گرفتار، گروہ میں دفتر خارجہ کا ملازم اور ہوٹل کا مالک بھی شامل ہے۔ ملزمان فارن آفس سٹاف سے مل کر جعلی کاغذات تصدیق اور منظور کراتے تھے۔