دہشت گردی کے خلاف خون کے آخری قطرے تک لڑنا ہوگا، میاں افتخار
پشاور(صباح نیوز)عوامی نیشنل پارٹی نے سوات کے علاقہ کبل میں گزشتہ شب ہونے والے خودکش حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر کے خلاف خون کے آخری قطرے تک لڑنا ہوگا۔باچا خان مرکز کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخارحسین نے دہشت گرد حملے میں شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اس غم میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ برابر کی شریک ہیں اور انہیں اس حالت میں کھبی بھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔میاں افتخار حسین کا کہنا تھاکہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے قوم ایک صفحے پر ہیں۔