قومی ترانے کی دھن کے خالق احمد علی غلام علی چھاگلہ کی 65ویں برسی آج منائی جائے گی
احمدیار(صباح نیوز) پاکستان کے قومی ترانے کی دھن کے خالق احمد علی غلام علی چھاگلہ کی 65ویں برسی آج5 فروری بروز پیرکو منائی جائے گی وہ31 مئی1902ء کو کراچی میں پید اہوئے تھے21 اگست1949ء کو حکومت نے ان کی تیار کردہ دھن کو پاکستان کے قومی ترانے کے طور پر منظور کیا یہی وہ دھن تھی جسے بعد میں ابوالاثر حفیظ جالندھری نے الفاظ سے ہم آہنگ کیا وہ 5فروری 1953ء کو وفات پاگئے تھے حکومت پاکستان نے بعداز مرگ1996ء میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی نوازا۔