پشتون کسی کا غلام نہیں، خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے: محمود خان اچکزئی
کوئٹہ (آن لائن) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اس ملک میں پشتون کسی کا غلام نہیں ہے ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پشتون قوم نہ دہشت گرد نہ فرقہ پرست ہے اگر پشتونوں کی سرزمین کو دہشت گردوں کا اڈہ بنایا گیا ہے وہ کوئی اور ہے پشتون مہمان نواز اور بہادر قوم ہے فاٹا میں آج تک ملک کے لئے مردہ باد کے نعرے نہیں لگائے گئے جن لوگوں نے مردہ باد نعرے لگائے اور جھنڈے جلائے ہیں ان کو ناراض بھائی کہتے ہیں مگر جو محب وطن فاٹا کے عوام ہے ان کو اپنے ہی علاقوں سے نقل مکانی پر مجبور کیا ہے کوئی یہ نہ سمجھیں کہ پشتون کے بچے مرتے رہے پشتون اچھے اور برے کی تمیز جانتے ہیں وقت آنے پر ضرور حساب لیا جائے گا۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے وطن کو جو بھی بری نظر سے دیکھے گا تو اس کا انجام بھی برا ہو گا ہمیں اپنا وطن بہت عزیز ہے اور اس کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے جو بری نظر سے دیکھا گا ہم سے کوئی بھی برا نہیں ہو گا ہم مسلمان ہے اور پشتون ہے آج تک نہ دہشت گردی کی اور نہ ہی ہم دہشت گرد قوم ہے ہم نے ہمیشہ پرامن جدوجہد کی ہے مگر کوئی نہ سمجھیں کہ وہ ہم سے غلاموں جیسا رویہ رکھے ان حالات میں ہم کبھی بھی کسی کی بالادستی کو قبول نہیں کرینگے پشتون مہمان نواز ہے اور ہم فرقہ پرست نہیں ہے دنیا جہاں کہتی ہے کہ پشتون ایک پرامن اور سیال قوم ہے اور ہم نے ہمیشہ انسانیت کی قدر کی ہے جس طرح دنیا میں بڑا چڑھا کر کے پشتون کو وحشی قو م کے طور پر دنیا بھر میں ظاہر کیا جا رہا ہے پشتون قوم وحشی نہیں ہے تا ریخ میں پشتون قوم نے کسی کیساتھ کوئی ظلم نہیں کیا ہے ملک کے دوسرے علاقوں میں پھر بھی ناروا عمل ہو تا ہے مگر پشتونوں کی زمین پر ایسا کوئی بھی ناروا عمل نہیں ہوا ہم دوسروں کی عزت جانتے ہیں اور دوسرے بھی ہمارے عزت کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں انہوں نے کہا کہ ہماری خاموشی کو کمزور ی نہ سمجھا جائے پشتون قوم کسی سے بھی خیرات نہیں مانگتے جو نعمتیں ہماری سر زمین پر ہے اس پر کسی کو بھی قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے اور نہ کسی کی زبردستی کو قبول کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا اور وزیرستان میں سینکڑوں کے حساب سے سیاسی وقبائلی عمائدین اور علماء کرام کو نشانہ بنایا ہے کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ہے آج تک فاٹا میں کسی نے بھی پاکستان مردہ باد کے نعرے نہیں لگائے جن لو گوں نے ملک کے مردہ باد نعرے لگائے ہیں ان کو تو ناراض بھائی کہتے ہوں مگر فاٹا کے عوام کو آج تک محب وطن تسلیم نہیں کیا ہے۔