اسلام آباد: روکنے کی کوشش‘ موٹرسائیکل پلر سے ٹکرا گئی‘ نوجوان جاں بحق
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پولیس کے ہاتھوں ایک اور شہری مبینہ طور پر ہلاک ہوگیا۔ عینی شاہد کے مطابق اسلام آباد میں اہلکار نے ناکے پر موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی، اہلکار نے ایک شخص کا بازو پکڑا، چلتی موٹرسائیکل توازن بگڑنے پر پلر سے ٹکرا گئی۔ شہری موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، مرنیوالا سیکٹر جی سیون کا رہائشی تھا۔ ورثا نے احتجاج کیا اور فضل الحق روڈ بلاک کردی، مظاہرین نے پولیس کی گاڑی کا گھیرائو کرکے ٹائروں سے ہوا نکال دی۔