رضا ربانی، خورشید شاہ اور دیگر پی پی رہنمائوں کا شبیر بجارانی سے اظہار تعزیت
کندھ کوٹ(نامہ نگار)صوبائی وزیرمیرہزارخان بجارانی کی تعزیت فاتحہ خوانی کیلئے کرمپوربجارانی سینٹ چیئرمین رضا ربانی،اپوزیشن لیڈر سید خورشیداحمد شاہ ، رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر،ملک اسدسکندرپی پی کے رہنمافیصل صالح حیات ،سابقہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کرمپورپہنچے انکے بیٹے ایم این اے میر شبیرعلی خان بجارانی سے فاتحہ خوانی اورتعزیت کی رضاربانی کا کہناتھاکے بجارانی کی موت سے سیاسی خلاء پیداہواہے انکی موت سے پی پی کو بڑانقصان ہواہے ۔سید خورشید شاہ کاکہناتھاکے شہیدبینظیر بھٹوکاخلاء ابھی تک پرنہیں ہوا بجارانی کی موت سے سندھ کی سیاست میں ء خلا پیداہوگیا ۔