بنوں : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما جاں بحق
بنوں(آن لائن)بنوں میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما ملک طفیل جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے غوریوالہ میں جماعت اسلامی کے مقامی رہنما ملک طفیل گھر جارہے تھے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے ملک طفیل کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے جب کہ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔