کشمیر تاریخی اور جغرافیائی طور پر پاکستان کا حصہ ہے: سید فخر امام
ملتان( خصوصی رپورٹر) سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام نے کہا ہے کہ کشمیر تاریخی جغرافیائی طور پر پاکستان کا حصہ ہے۔ اقوام متحدہ اپنی قرار دادوں پر عمل کرائے۔ مودی سرکار بھارتی آئین کا آرٹیکل 370 تبدیل نہیں کرسکتی جس کے تحت کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بحیثیت مہمان خصوصی یوم اظہار یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیراہتمام شمع بناسپتی وکوکنگ آئل ملتان کے تعاون سے البدر کیڈٹس شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں منعقدہ سالانہ کشمیر کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ کشمیر کانفرنس کی صدارت سینیٹر عبدالحئی بلوچ سربراہ نیشنل پارٹی نے کی۔ جبکہ مہمانان خصوصی نواب مخدوم سید زوہیب گیلانی، رہنما پی پی پی وسابق ایم پی اے بابو نفیس احمد انصاری ، چیئرمین متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان ڈاکٹر اکمل مدنی، رہنما پاکستان تحریک انصاف مخدوم شعیب اکمل ہاشمی قریشی شامل تھے۔ جبکہ مہمانان اعزز میں صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم، مارکیٹنگ منیجر شمع بناسپتی عمران اعظمی، چیف ایگزیکٹو دیب سیکٹری پی ٹی آئی ملتان، محمد ندیم قریشی شامل تھے۔ کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید فخر امام نے کہا کہ کشمیریوں کو ہر صورت استصواب رائے کا حق دیاجائے۔
فخر امام