تحریک انصاف نے سینٹ الیکشن کیلئے 7 امیدواروں کے نام فائنل کرلئے
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف نے سینٹ انتخابات کیلئے 7 امیدواروں کے نام فائنل کرلئے۔ امیدواروں میں مولانا سمیع الحق، ایوب آفریدی، اعظم سواتی، عبداللطیف آفریدی ایڈووکیٹ، فیصل جاوید اور خیال زمان شامل ہیں۔ خواتین کی نشست کیلئے میر تاج روغانی اور نورین ابراہیم کے نام لئے جا رہے ہیں۔ تحریک انصاف کو سینٹ میں 6 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔