حکومتی ناقص پالیسیوں سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو سکا:یکجہتی کشمیر کانفرنس
ملتان (لیڈی رپورٹر) ایجوکیشنل اینڈ سوشل فورم کے زیراہتمام گورنمنٹ اقبال سیکنڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں یکجہتی کشمیر کانفرنس زیرصدارت پروفیسر عنایت علی قریشی جبکہ مہمانان خصوصی رانا محمد اسلم ساغر‘ سید محمد علی رضویتھے۔ رانا محمد اسلم ساغر‘ سید محمد علی رضوی تھے۔ رانا محمد اسلم ساغر اور سید محمد علی رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر حل نہ ہو سکا نیز ہندو معتصب کی ہڈدھرمی بھی اس کی ایک وجہ ہے حکومتیں جتنی کشمیر کمیٹیاں بناتی ہیں ان کی کارکردگی کی صفر رہی ہے۔ شیخ محمد سلیم ناز کہاکہ کشمیری اور فلسطینی مسلمان دنیا کے مظلوم ترین انسانی ہیں۔ سید محمد علی رضوی نے کہاکہ کشمیری اور فلسطینی مسلمان دنیا کے مظلوم ترین انسان ہیں۔ سید محمد علی رضوی نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستانیوں کو جان سے زیادہ عزیز ہے امریکہ اور یورپین ممالک کشمیر میں بھی جمہوری فیصلہ کرائیں۔ کانفرنس میں اساتذہ طلباءکی کثیر تعداد شریک تھی۔ تقریب سے شہدائے کشمیر کے درجات کی بلندی کے لئے اور کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
یکجہتی کشمیر کانفرنس