لٹیروں کے خاتمہ کا وقت قریب، بلاول بھٹو امید کی آخری کرن ہیں: نتاشہ دولتانہ ودیگر
کوٹ ادو (خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی سیکرٹری جنرل نتاشہ دولتانہ ، ضلعی صدر مظفرگڑھ انجینئر ملک بلال احمد کھر ، ملک وقاص الحسن پتل ، ملک صابر حسین ارائیں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کشکول توڑنے کے دعویداروں نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل کر ملک کی معیشت تباہ کرکے رکھ دی ہے ۔عوام حکمرانوں کی کرپشن اور نااہلی سے تنگ آچکے ہیں بلاول بھٹو ہی عوام کی امیدکی آخری کرن ہیں ۔ لٹیروں کے خاتمے کا وقت قریب ہے ۔ انہوں نے سوات آرمی یونٹ پر خود کش حملہ کی مذمت کی ہے ۔
نتاشہ دولتانہ