کراچی: مختلف علاقوں میں حادثات، موٹر سائیکل سوار سمیت 4 افرادجاں بحق
کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوںمیں حادثات کے نتیجے میں چار افرادہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ کے علاقے رئیس گوٹھ میں بس کنڈیکٹر 25 سالہ ریاض ولد غلام مصطفی چلتی بس سے گر کر ہلاک ہوگیا حب چوکی کے علاقے میں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار نوجوان 23 سالہ جاوید کو کچل کر ہلاک کردیا جب کہ ہاکس بے پر ناصر ہوٹل کے قریب ایک شخص 50سالہ عبدالرحمن ولد حسین علی کنویں میں گر کر ہلاک ہوگیا ۔اس کے علاوہ کورنگی میں ناصر جمپ کے قریب تیز رفتار گاڑی سے ایک شخص 50 سالہ علی گل ولد چمن ہلاک ہوگیا۔