وائٹ سپرٹ کیمیکل کی پٹرولیم مصنوعات میں آمیزش ‘ گاڑیاں کھٹارا ہونے لگیں
ملتان (نمائندہ خصوصی) وائٹ سپرٹ نامی کیمیکل کو پٹرولیم مصنوعات میں مکس کر کے فروخت کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ذرائع کے مطابق ملتان اور اس کے نواح میں گزشتہ کئی ماہ سے افغانستان اور ایران سے ڈرموں کی صورت میں کیمیکل درآمد کیا جا رہا ہے جسے وائٹ سپرٹ کہا جاتا ہے اس کیمیکل کا 95 فیصد حصہ پٹرولیم مصنوعات میں ملا کر فروخت کیا جا رہا ہے اس کیمیکل کو 205 لیٹر کے ڈرم کی صورت میں درآمد کیا جاتا ہے اور کسٹم ڈیوٹی بھی ڈرم کے حساب سے ادا کی جاتی ہے مگر پٹرول پمپ مالکان‘ پرچون دکاندار دیگر ناجائز غیرقانونی ایجنسیاں غیرقانونی طور پر بنائے گئے گوداموں میں وزن کر کے پٹرول اور ڈیزل میں مکس کر کے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت پر فروخت کرتے ہیں اس طرح مٹی کے تیل فروخت کرنے والے بھی اس کی ملاوٹ کر رہے ہیں اس کی قیمت مٹی کے تیل سے آدھی ہے ذرائع کے مطابق اس کی فروخت میں ملوث مافیا کے گودام‘ وہاڑی چوک‘ شیر شاہ‘ بائی پاس‘ مظفر گڑھ ملتان کے درمیان جابجا قائم ہیں گاڑیاں و مشینری تباہ ہونے لگی ۔
وائٹ سپرٹ