ناقص کارکردگی‘ میپکو افسران کیخلاف کل سے کارروائی کا آغاز ہو گا
ملتان (نامہ نگار خصوصی) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) میں ناقص کارکردگی اور اہداف حاصل نہ کرنے والے افسروں کے خلاف کارروائی کا آغاز 6 فروری سے شروع کیا جائے گا۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر ایگزیکٹو انجینئرز سب ڈویژنل افسروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اوور بلنگ‘ زائد یونٹس ڈالنے کیمرہ ریڈنگ اور ریکوری کے اہداف حاصل نہ کرنے والے افسروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ دریں اثناءوزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی جانب سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی ٹاپ مینجمنٹ کے خلاف کارروائی سے سینئر و ٹاپ مینجمنٹ انجینئرز میں بے چینی اضطراب پیدا ہو گیا ہے وزارت توانائی کی جانب سے چار بجلی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو ہٹانے اور مزید افسروں کے خلاف کارروائی کے عندیہ سے بے یقینی کی فضا پیدا ہو گئی ہے جنرل منیجر‘ چیف ایگزیکٹو کی فراغت اور مزید کے خلاف کارروائی کا اشارہ ملنے پر ٹاپ موسٹ سینئرز افسر رابطے میں آ گئے ہیں اور حکمت عملی تیار کررہے ہیں کہ اس سلسلہ کو کس طرح روکا جائے۔
میپکو کارروائی