کراچی، مغوی نوجوان کی لاش سہراب گوٹھ سے ملی‘ فائرنگ کر کے قتل کیا گیا
کراچی( کرائم رپورٹر) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں سعودی عرب سے شادی کے لئے کراچی آنے والے نوجوان کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیاگیا ۔مقتول 23 سالہ فیض محمد ولد ذاکر قصبہ کالونی کا رہنے والا تھا اور سعودی عرب میں ملازمت کرتا تھا وہ دو سال بعد شادی کے لئے گھر آیا تھا ۔ اطلاعات کے مطابق فیض محمد کو ہفتہ کی شب نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل سمیت اغوا کیا تھا جس کے بعد اتوار کی صبح اس کی لاش سہراب گوٹھ کی علاقے کوئٹہ ٹاﺅن میں براق پمپ کے پاس سے ملی جب کہ ا س کی موٹرسائیکل اور موبائل فون غائب تھا پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسمارٹم کے لئے جناح اسپتال پہنچایا اور واقعے کے بارے میں تفتیش شروع کردی ہے۔