کشمیر پاکستان کی شہ رگ ،یوم یکجہتی کشمیر ریلی میں بھر پور شرکت کی جا ئے گی
راولپنڈی( نیوز رپورٹر )کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور یوم یکجہتی کشمیر ریلی میں بھر پور شرکت کی جا ئے گی ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کی کی یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریوں کے سلسلے میں یہاں صادق آباد میں منعقدہ اجلاس سے نائب امیر رضا احمد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ پانچ فروری کو اسلام آباد میں منعقدہ یوم یکجہتی کشمیر ریلی میں شرکت کے لیے سینکڑوں کارکنوں کا قافلہ صبح گیارہ بجے صادق آباد چوک سے روانہ ہو گا۔بھارت کی جانب سے نہتے معصوم کشمیریوں پر ظلم و جبر قطعی قبول نہیں ہے۔کشمیریوں پر بھارتی ظلم پر اقوام متحدہ کی مسلسل خاموشی معنی خیز ہے۔ پوری پاکستانی قوم کے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔اجلاس میں اسد رضا شیخ ، زاہد کیانی ،جمشید بھٹی،رئیس خان،جہانگیر خان،خالد محمود،رئیس عباسی،ملک شیراز آغا محمود سمیت متعدد عہدداران نے شرکت کی