راﺅ انوار گرفتاری کے لئے ٹھوس پیش رفت نہیں ہوئی
کراچی(کرائم رپورٹر)سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کی گرفتاری کے لئے بنائی گئی پولیس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں راﺅانوار اور پولیس پارٹی کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس ایڈیشنل آئی جی کرائم برانچ آفتاب پٹھان کی زیرصدارت ہوا جس میں راﺅانوار کی گرفتاری کے لئے بنائی گئی کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی،جنہوں نے اجلاس کو بتایا کہ راﺅانوار کی گرفتاری سے متعلق کوئی ٹھوس پیشرفت نہیں ہوئی، راﺅانوار کی گرفتاری کے لئے اسلام آباد سے لوٹنے والی پولیس ٹیم کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا راﺅانوار کی گرفتاری کے لئے خیبر پختونخوا جانے والے ٹیم وہیں موجود ہے جس کے بعد اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ راﺅانوار کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور حساس اداروں سے نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لئے تکنیکی معاونت کا سلسلہ بھی مسلسل جاری رکھا جائے۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ راﺅانوار کی موجودگی سے متعلق کسی بھی قسم کی اطلا ع ملتے ہی فورا کارروائی کی جائے گی۔