راولپنڈی پولیس میں ایس ایس پی آپریشن اور ہیڈکوارٹرز کے عہدے خالی،کئی معمولات متاثر
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس میں ایس ایس پی آپریشن اور ایس پی ہیڈکوارٹرز کے عہدے خالی ہونے سے کئی معمولات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جبکہ ڈولفن فورس کیلئے ایس پی دستیاب نہ ہونے سے اے ایس پی کوٹلی ستیاں جویریہ کو ڈولفن فورس کی سربراہی کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے تاہم راولپنڈی پولیس کو اس بات کی امید ہے کہ پولیس کالج سہالہ میں جاری سینئر کمانڈ کورس کی تکمیل سے کچھ ڈی ایس پی ترقی پائیں گے جہاں سے راولپنڈی پولیس کو بھی ایس پی فراہم ہوجائیں گے ۔