راولپنڈی میں تحریک لبیک کی ممبر شپ کا آغاز کر دیا گیا ، راجہ محمد وسیم سیفی
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) تحریک لبیک راولپنڈی کے نامزد امیدوار راجہ محمد وسیم سیفی نے پی پی 10 میںممبر شپ کیمپ کے افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی میں تحریک لبیک کی ممبر شپ کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس تحریک میں لوگوں کو شامل کرنے کے لیے ڈور ٹو ڈور جا کر ممبر شپ کریں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تحر یک لبیک شامل کیا جاسکے ۔اس موقع پر راولپنڈی کینٹ کے امیر ملک گل زرین سر پرست اعلی حافظ ادریس بٹ ،جنرل سیکرٹری راجہ خاور محمود ،منصور رضوی ،آفتاب عالم سیفی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک کا مقصد پاکستان میں اسلامی نظام کا نافذ کرنااور لوگوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کی طرف راغب کرناہے ۔ انہوں نے اس موقع پر لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تحریک لبیک میں شامل ہوں ۔