وفاقی پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی، 12 ملزمان گرفتار
اسلام آ باد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12 ملزمان گرفتار کرلئے جن سے 3عدد رائفلیں معہ ایمو نیشن ، مو با ئل فون ، 2کلو145گر ام چرس ،130گرام ہیروئن ، 18لیٹر شراب اور ما ل مسروقہ بر آمدکرلئے تھا نہ سہا لہ پولیس نے ملزم ہدایت اللہ سے 1کلو 115گر ام چرس ،ملزم محمد عا شق سے 515گر ام چرس ، تھا نہ آ بپا رہ پولیس نے ملزم راجہ فیصل سے 3لیٹر شراب،تھا نہ بہا رہ کہو پولیس نے ملزم ذہین پر ویز سے 515گر ام چرس ،تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس نے ملزم نا صر جا وید سے 130گر ام ہیر وئن ،تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے ملزم اسد مسیح سے 15لیٹر شرا ب،تھا نہ سبز ی منڈی پولیس نے ملزمان زاہد عمر ان اور ثنا ء اللہ سے غیر قانونی گیس بھرائی کے سلنڈر،تھانہ نو ن پولیس نے ملزمان خر م شہزاد ، احتشام خا ن اور محمدجمیل سے دو عدد 12بور رپیٹر پمپ ایکشن اور ایک عدد 12بور ڈبل بیرل رائفل معہ ایمو نیشن، تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے ملزم گل اسلام سے پستول 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلئے ۔