عزم آزادی کشمیر طلبہ سیمینار آج کھنہ پل میں منعقد ہوگا
راولپنڈی( نیوزرپورٹر) جموں کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کیخلاف اور مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کے لئے آج 5فروری بروز پیر کو یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پرمسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی کے زیراہتمام عزم آزادی کشمیر طلبہ سیمینار کھنہ پل میں منعقد ہوگا۔عزم آزادی کشمیر طلبہ سیمینار میں ایم ایس اوپاکستان کے مرکزی وصوبائی قائدین کے علاوہ سیاسی،مذہبی،وکلاء ،جیدعلماء اکرام اور سٹوڈنٹس تنظیموں کے راہنماء خطاب کریں گے۔