شہناز شیخ الیو ن بمقابلہ منظورجونئیرالیون یوم یکجہتی کشمیر نمائشی ہاکی میچ آج ہو گا
اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر)راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے اشتراک سے5فروری کے سلسلے میںشہناز شیخ الیون( راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن) اورمنظورجونئی رالیون (سیالکوٹ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن) ٹیموں کے درمیان نمائشی ہاکی میچ آج 5فروری کو 2بجے شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض احسان الحق بابراور طاہرشیرازی ادا کریں گے۔جبکہ فیلڈ جیوری میں ظہیر الحق، محمد زاہداورملک طارق ہونگے۔