ریجنل ون ڈے کپ میں کل مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا
اسلام آباد (اے پی پی) ریجنل ون ڈے کپ میں کل منگل کو مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ اسلام آباد اور پشاور کی ٹیمیں ارباب نیاز سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ لاہور بلیوز اور فیصل آباد کے مابین میچ ڈائمنڈ کلب گرائونڈ، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ لاہور وائٹس اور کراچی وائٹس کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ راولپنڈی اور فاٹا کے مابین میچ کے آر ایل گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔