احمر زیدی کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید علی احمر زیدی کی والدہ کے انتقال پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت مرکزی و صوبائی رہنمائوں نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔ دریں اثنا ایم ڈبلیو ایم مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک تعزیتی اجلاس بھی منعقد کیا گیا جس میں علی احمر زیدی کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ مرحومہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں اور گزشتہ روز اس دارا فانی سے کوچ کر کے اپنے رب حقیقی سے جا ملیں۔