کشمیر کے معاملے پر حکومت پاکستان کو مضبوط موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے
اسلام آباد(نا مہ نگار)کشمیر کے معاملے پر حکومت پاکستان کو مضبوط موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار اسلامی جمعیت طلبہ کے رہنما ماجد امیر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے بھارتی افواج کے مظالم حد سے گزر گئے ہیں لیکن عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے افسوس اس بات کا ہے کہ کشمیر کمیٹی سالانہ کروڑوں کا بجٹ کھانے کے باوجود بھی کشمیر کا موقف عالمی برادری میں پیش نہیں کرسکی انشااللہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا۔اسلامی جمعیت طلبہ کشمیری بھائیوں کی اخلاقی مدد جاری رکھے گی ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر کے عوام کے موقف کو بھرپور طریقے سے عالمی فورمز پر پیش کیا جائے تاکہ کشمیری عوام کو جلد آزادی نصیب ہو۔